اسلام آباد: صدر مملکت نے وزیر قانون فروغ نسیم کا بطور وزیر قانون وانصاف استعفیٰ منظور کر لیا ، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، استعفے کی منظوری کا اطلاق 26 نومبر سے ہوگا۔
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق، صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر فروغ نسیم کا بطور وزیر قانون وانصاف استعفیٰ منظور کیا۔
خیال رہے کہ فروغ نسیم کے مستعفی ہونے کے بعد وفاقی کابینہ اراکین کی تعداد 49 سے کم ہو کر48جبکہ وفاقی وزرا 25 سے کم ہو کر24 رہ گئے ہیں۔
حکومتی وزرائے مملکت چار، مشیر پانچ اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد15 ہے۔
یاد رہے کہ فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سپریم کورٹ میں کیس کی پیروی کرنے کیلئے گذشتہ روز وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔