سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 233 پوائنٹس کا اضافہ

12:37 PM, 27 Nov, 2019

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ہے۔مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 37 ہزار 795 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 233 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر گرنے لگی۔ مارکیٹ 417 پوائنٹس کمی کے ساتھ 37 ہزار 795 پوائنٹس پر بند ہوئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا ج?لا رجحان رہا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا ا?غاز 38 ہزار 212 پوائنٹس پر ہوا اور کاروبار کے آغاز پر انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کر رہا تھا۔کاروبار کے ابتدائی دو گھنٹے تک انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 343 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 38 ہزار 555 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا تاہم بعد ازاں انڈیکس میں منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا جو مارکیٹ کے اختتام تک منفی زون میں ہی رہا۔

کاروبار کے دوران 671 پوائنٹس تک کی کمی بھی دیکھی گئی اور انڈیکس 37 ہزار 541 پوائنٹس تک گر گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 417 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37 ہزار 795 پوائنٹس پر ہوا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 334,183,850 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 15,470,926,076 بنتی ہے۔

مزیدخبریں