دوسری سپیرئیر ریکٹر کانفرنس کا گورنر ہاؤس لاہور میں انعقاد کیا گیا

دوسری سپیرئیر ریکٹر کانفرنس کا گورنر ہاؤس لاہور میں انعقاد کیا گیا
کیپشن: کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار اس ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں پر منحصر ہے، ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ نیو نیوز

لاہور: لاہور میں دوسری سپیرئیر ریکٹر کانفرنس کا   گورنرہائوس لاہور میں انعقاد کیا گیا ۔ سپیریئر یونیورسٹی کے زیر انتظام دوسری ریکٹرز کانفرنس میں دنیا بھر کے ماہرین نے سپیریئر کے پلیٹ فارم پر پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کے مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار اس ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں پر منحصر ہے کیونکہ وہ معاشرتی ، معاشی اور سیاسی ترقی کے انجن کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ہائیر ایجوکیشن کا مستقبل، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن سٹریٹیجی ان ہائر ایجوکیشن اور بیسٹ پریکٹسز آف انٹرنیشنل ہائر ایجوکیشن سسٹم کے موضوعات پر پینل ڈسکشنز میں قومی و بین الاقوامی شخصیات کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقع بھی سپیریئر یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ریکٹرز کانفرنس میں ملا

سپریئر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ریکٹرز کانفرس کے دوسرے ایڈیشن میں امریکی قونصل جنرل کیتھرین راڈریگیز، ملواکی سکول آف انجینئرنگ کے سربراہ ڈاکٹر گل، امریکی کمپنی کلاریویٹ اینالیٹکس کے نمائندے فیصل محمود، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ، صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر خالد فضل سمیت اہم شخصیات کے خطاب کے ساتھ، ساتھ شرکاء کی تفریح کے لئے سپیریئر میوزک سوسائٹی کی رنگا رنگ پرفارمنسز کا اہتمام بھی کیا گیا۔