مفتی کفایت اللہ اور بیٹوں پر نامعلوم افراد کا حملہ

08:50 AM, 27 Nov, 2019

مانسہرہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللّٰه اور انکے بیٹوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بیدڑہ انٹرچینج کے قریب نامعلوم ملزمان نے مفتی کفایت اللّٰه کی گاڑی کو ٹکر مار کر روکا اور 5 افراد نے آہنی راڈ سے حملہ کر کے مفتی کفایت اللّٰه، انکے 2 بیٹوں اور ایک ساتھی کو زخمی کر دیا۔

حملے میں مفتی کفایت اللّٰه کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا اور تمام زخمیوں کو کنگ عبداللّٰه ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں