چینی قونصل خانے پر حملہ ہائبرڈ جنگ ہے جس کا پوری قوت سے جواب دینگے :جنرل زبیر محمود حیات

10:59 PM, 27 Nov, 2018

راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ اب جنگوں کے میدان اور ہتھیار تبدیل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے آئیڈیاز 2018 کے پہلے روز گرے ہائیبریڈ کنفلیکٹ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب جنگوں کے میدان اور ہتھیار تبدیل ہوگئے ہیں ، توپوں اور بندوقوں کی جگہ سمارٹ اور لیپ ٹاپس نے لے لی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ چینی قونصل خانے پر حملہ ہائبرڈ جنگ ہے جس کا پوری قوت سے جواب دیں گے ، ملک کے دشمنوں کو سبق آموز شکست سے دوچار کریں گے ۔

مزیدخبریں