مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کیخلاف انکوائری شروع

08:22 PM, 27 Nov, 2018

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر اور ان کی فیملی کے نام جائیدادوں کے متعلق نیب کا متعلقہ اداروں سے ریکارڈ طلب کرنے کا معاملہ۔محکمہ ایکسائز کا مسلم لیگ ن کے رہنماءشیخ روحیل اصغر کے متعلق ریکارڈ دینے سے متعلق نیب کو کورا جواب دیدیا ۔


ذرائع کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ روحیل اصغر اور ان کے فیملی افراد کے نام گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ محکمہ ایکسائز سے مانگا تھا۔محکمہ ایکسائز پنجاب نے نیب کو جوابی مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر آئی ڈی کارڈ نمبرز کے ایم این اے شیخ روحیل اصغر اور ان کے فیملی افراد کے نام گاڑیوں کا ریکارڈ فراہم کرنا ناممکن ہے۔

مزیدخبریں