ایل جی 16 کیمروں پر مشتمل سمارٹ فون متعارف کروائے گا

06:46 PM, 27 Nov, 2018

سیول : ایل جی نے   بہت سے فیچرز کے حامل  ایک زبردست سمارٹ فون کے حقوق ملکیت کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس فون کی اہم خوبیوں میں اس کی بیک پر 16 کیمرے ہیں۔  اس فون میں کیمروں کی تعداد ہی اہم خصوصیت نہیں بلکہ  کیمرے 4 x 4 ایریا  میں لگے ہوں گے۔ ان کیمروں کو اس طرح لگایا جائے گا کہ  ہر ایک کیمرہ منظر کو الگ اینگل  سے  عکس بند کرے گا۔ 


 ایک سافٹ وئیر کی مدد سے 16 کیمروں سے لی گئی تصاویر کو ایک تصویر میں منتقل کیا جائے گا۔

 

حقوق ملکیت کی درخواست کے مطابق  لوگوں کی تصویر بناتے ہوئے ہر شخص کی تصویر بہترین زاویے سے بنے گی۔ چونکہ 16 کیمروں کے ایریا کو سیلفی کیمروں کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا اس لیے ایل جی کیمروں کے نزدیک ایک شیشہ  شامل کر سکتا ہے یا  اس کے لیے ایک سیکنڈری ڈسپلے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔


حقوق ملکیت کی درخواست کے مطابق اس فون کے فرنٹ اور بیک پر باہم مربوط سپیکرہوں گے۔

مزیدخبریں