تنخواہ دار طبقے کو گوشوارے تاخیر سے جمع کرانے پر جرمانہ نہ کرنے کا فیصلہ

06:37 PM, 27 Nov, 2018

اسلام آباد : وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو گوشوارے تاخیر سے جمع کرانے پر جرمانہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر دیئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو گوشوارے تاخیر سے جمع کرانے پر جرمانہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو گوشوارے تاخیر سے جمع کرانے پر آڈٹ سے استثنیٰ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے پر یہ کیسز آڈٹ اور پنالٹی کیلئے منتخب کیے گئے تھے ، آڈٹ اور پنالٹی کا اقدام گزشتہ حکومت نے کیا تھا ۔

مزیدخبریں