نیب کو ثابت کرنا پڑے گا کہ اس کا احتساب بلاتفریق ہے : صدر مملکت

06:20 PM, 27 Nov, 2018

کراچی : صدر مملکت عارف علوی نے ملک میں احتساب کا عمل انتہائی ضروری ہے ، نیب کو ثابت کرنا پڑے گا کہ وہ بلاتفریق احتساب کر رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے گورنر ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بلاتفریق احتساب انتہائی ضروری ہے ، نیب کو ثابت کرنا پڑے گا کہ وہ غیرجانبدار ہے ، چینی قوںصل خانے میں حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے گھر گیا تھا ، حکومت لواحقین کا خیال رکھے گی ۔

صحافی کے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں ہے کہ مہنگائی کس حد پہنچ چکی ہے ، آپ اندازہ کرا دیجئے ، میئر کراچی سے تجاوزات آپریشن سے متعلق بات چیت ہوئی ہے ، لوگوں نے تجاوزات کو قانون سمجھ لیا تھا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں اسی فیصد پانی پینے کے قابل نہیں ، کراچی میں پانی کی کمی بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے لیے جامع پلان بنا رہے ہیں ، سو دن میں صاف پانی کے لیے کوئی پلانٹ نہیں لگایا گیا ہے ۔

میئر کراچی سے میری ملاقات ہوئی ہے جنہیں کہا ہے کہ صاف پانی فراہمی کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں ، کراچی میں اسی فیصد پانی پینے کے قابل نہیں ، وزیراعلیٰ سندھ بتا دیں کہ صوبے میں کہاں کہاں وفاق کی ضرورت ہے ، بھرپور تعاون کریں گے ۔

مزیدخبریں