ڈھاکا: بنگلہ دیش میں نامعلوم شرپسند عناصر نے پاکستان ہائی کمیشن میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور کمپیوٹر چوری کر کے گئے جس پر پاکستانی حکام نے بنگلہ دیش سے شدید احتجاج کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر سیکشن سے چور قیمتی کمپیوٹر چوری کر کے لے گئے اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ اس معاملے کو بنگلادیش کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا ہے جب کہ بنگلہ دیش پولیس کے پاس واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی ہائی کمیشن اور عملے کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری کی تحقیقات کر کے ملزمان کو کٹہرے میں لائے اور قرار واقعی سزا دے۔