پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات

02:56 PM, 27 Nov, 2018

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ، ہاکی ٹیم کی اسپانسر شپ اور حوصلہ افزائی پر ہاٸیر پاکستان , زلمی فاونڈیشن اور جاوید آفریدی کی تعریف


پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور چیرمین پی سی بی احسان مانی نے لاہور میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارسے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی پنچاب کو پاکستان سپر لیگ فور کے پاکستان میں ہونیوالے میچز کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔ وزیر اعلی پنجاب نے پاکستان ہاکی ٹیم کی اسپانسر شپ پر جاوید آفریدی ، ہائیر پاکستان اور زلمی فاؤنڈیشن کی تعریف کی اور کہا کہ ورلڈ کپ جیسے میگاایونٹ سے قبل اسپانسر شپ سے ہاکی کھلاڑیوں کا اعتماد بلند ہوا ہے ۔ امیدہے ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی پیش کرے گی ۔

پشاور زلمی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

مزیدخبریں