سعودی عربین مانٹرنگ اتھارٹی نے کرایہ برائے ملکیت گاڑی پر انشورنس ضوابط جاری کردیئے

01:34 PM, 27 Nov, 2018

ریاض :  سعودی عربین مانٹرنگ اتھارٹی (ساما) نے کرایہ برائے ملکیت والی گاڑیوں کی مکمل انشورنس ضوابط کے مسودے جاری کر دیئے۔ ساما نے تمام متعلقہ اداروں اور افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ 26 دسمبر 2018ئ سے قبل مسودے کی بابت اپنے اعتراضات اور تاثرات فراہم کردیں۔

جاری کردہ ضوابط کا مقصد گاڑی انشورنس پیکیج میں کرایہ برائے ملکیت پر حاصل کرنے والے اور کرایہ برائے ملکیت پر گاڑی فراہم کرنے والے کے حقوق و ضوابط کو دقیق ترین شکل میں متعین کرنا ہے۔ ساما کا کہنا ہے کہ گاڑی کی مکمل انشورنس کی صورت میں ایسے گاہک کو جس کا ڈرائیونگ ریکارڈ ٹریفک حادثات سے پاک ہوگا۔ 60 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔

ساما نے مزید بتایا کہ مجوزہ ضوابط میں حادثہ کے باعث مکمل طور پر تباہ ہونےو الی گاڑی کے نقصانات کا تعین غیر جانبدار فریق سے کرانے کی سہولت رکھی گئی ہے۔ ساما نے کہا ہے کہ مجوزہ ضوابط پر تاثرات IC.Pol@SAMA.GOV.SA.پر بھیجے جائیں۔

مزیدخبریں