ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد وجاہت انتقال کر گئے

 ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد وجاہت انتقال کر گئے
کیپشن: مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر دارالعلوم کورنگی میں ادا کی جائے گی۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد وجاہت انتقال کر گئے۔ وہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مطابق پی ایس 94 لانڈھی سے ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد وجاہت سرطان کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر دارالعلوم کورنگی میں ادا کی جائے گی اور تدفین کورنگی نمبر ایک قبرستان میں ہو گی۔

کنوئیر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے محمد وجاہت کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد وجاہت نہ صرف ایم کیو ایم بلکہ پوری قوم کا سرمایہ تھے۔ آج ایم کیو ایم ایک سچے، ایماندار اور باہمت شخص سے محروم ہو گئی ہے۔