حکومت کا سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنیکا فیصلہ

01:07 PM, 27 Nov, 2018

اسلام آباد: عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت نے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ قلت ایل این جی درآمد کر کے پوری کی جائے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ای سی سی نے گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے اسلامی بانڈ کے اجرا کی بھی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی اجلاس میں پاور پاک منیجمنٹ کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ حکومت پاکستان پاور پاک منیجمنٹ کمپنی کی گارنٹی دے گی۔

مزیدخبریں