سعودی عرب میں گاڑی کا ہارن بلاوجہ یا غلط بجانے پر جرمانے کی سزا

12:33 PM, 27 Nov, 2018

ریاض: سعودی عر ب کے محکمہ ٹریفک  پولیس نے خبردار کیا ہے کہ بلا وجہ اور غلط طریقے سے ہارن بجانے پر 10روز تک قید اور 300ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک پولیس حکام کی طرف سے خاص پیغام دیا گیا ہے کہ بلاوجہ اور غلط طریقے سے اور ممنوعہ جگہوں پر ہارن بجانے کی صورت میں دونوں  سزائیں یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا ضرور مل سکتی ہے ۔سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر ڈرائیوروں کو خبردار کیا کہ سماجی آداب کے منافی طریقے سے ہارن بجانا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ اس پر جرمانہ اور قید کی سزا مقرر ہے۔

مزیدخبریں