سوئٹزرلینڈ، عمارت میں بھڑکنے والی آگ سے بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

11:37 AM, 27 Nov, 2018

زیورخ : سوئٹزرلینڈ میں عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے جنوبی قصبے سولوتھرن میں ایک عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے متصل عمارتوں کو خالی کروالیا اور جائے وقوعہ سے ہلاک اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے وقت عمارت میں 20 سے زائد افراد موجود تھے اور اس عمارت میں زیادہ تر وہ غیر ملکی افراد مقیم تھے جنہوں نے سوئٹزر لینڈ میں سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی ہے۔

مزیدخبریں