نوجوت سنگھ سدھو آج پاکستان پہنچیں گے

10:34 AM, 27 Nov, 2018

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر و ریاستی وزیر نوجوت سنگھ سدھو آج پاکستان پہنچیں گے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق وہ واہگہ کے راستے آج دن گیارہ بجےپاکستان پہنچیں گے۔

ادھر اپنے ایک بیان میں سدھو نے کہا کہ کرتار پور سرحد کھولنے کا سہرا عمران خان کے سر جاتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھلنے سے کروڑوں لوگوں کی 75 سال پرانی خواہش پوری ہوئی ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے ٹوئٹر پر بھارتی ٹی وی کو دیئے انٹرویو کا کچھ حصہ پوسٹ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے اٹھایا گیا قدم بارش کا پہلا قطرہ ہے۔ اس یادگار دن کے موقع پر سکھ کمیونٹی کے دل خوشی سے پھولے نہیں سما رہے کیونکہ سکھ کمیونٹی تاریخی گورودوارہ صاحب میں عبادت کرنے کیلئے بیتاب ہے۔

مزیدخبریں