اسلام آباد: احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔سابق وزیراعظم نوازشریف احتساب عدالت پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نوازشریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کریں گے۔لیگی رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی ،سابق سینٹر سعدیہ عباسی اور دیگر بھی عدالت میں موجود ہیں، جبکہ ان کے وکیل خواجہ حارث تفتیشی افسر محمد کامران پر جرح کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب نوازشریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں فریقین آج حتمی دلائل دیں گے، نواز شریف کے 342 کے تحت پیشگی سوال نامہ دینے کا فیصلہ بھی ہونے کا امکان ہے۔