فلم”پدماوتی“کے خلاف انتہا پسندوں کا احتجاج، سنیما پر حملہ

فلم”پدماوتی“کے خلاف انتہا پسندوں کا احتجاج، سنیما پر حملہ

ممبئی : بالی وڈ فلم ”پدماوتی“کے خلاف احتجاج کرنے والے ہندو انتہا پسندوںنے ایک سنیما گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کرکے انتہاپسندوں کو منتشر کردیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہریانہ اور راجستھان میں میوار ریجنل جنرل اسمبلی اور انتہا پسند ہندوتنظیم کی کال پراحتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اس موقع پر منڈل اور ہامیراہ گڑھ سمیت کئی علاقوں میں شٹرڈاﺅن ہڑتال کی گئی۔

بھیل واڑامیں کرنی سینا کے کارکنوں نے ریلی نکالی اور فلم پر مکمل پابندی عائد کرنے کے نعرے بھی لگائے۔