سلمان خان نے فلم کیلئے ورون دھون کا نام اپنی جگہ تجویز کر دیا

09:20 PM, 27 Nov, 2017

ممبئی : بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے نئی فلم میں اپنی جگہ اداکار ورون دھون کو کاسٹ کرنے کی تجویز دے دی، یہ فیصلہ انہوں نے اپنی مصروفیات کے باعث کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ کے فوری بعد ’ریس 3‘ کی عکس بندی میں لگے ہیں۔ تاہم اس دوران انہیں میوزک پر مبنی ایک فلم کی آفر ہوئی جس میں انہیں ایک بچی کے والد کا کردار کرنا تھا لیکن انہوں نے فلمی مصروفیات کے باعث اس فلم کے لیے ورون دھون کا نام تجویز کیا ہے جس پر فلمسازوں نے بھی ہاں کردی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ ورون نے ہی کرنا ہے۔
یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ‘جڑواں‘ کے سیکوئل میں ورون دھون نے ہی مرکزی کردار کیے ہیں اور فلم نے باکس آفس پر خوب کمائی کی ہے۔دوسری جانب سلمان خان اور ورون دھون اگلے ماہ ایک ساتھ بڑے ایوارڈ شو کی میزبانی کرتے نظر ا?ئیں گے۔

مزیدخبریں