لندن: برطانوی شہزادہ ہیری، ہالی وڈ اداکارہ میگھن مارکلے سے شادی کرنے جارہے ہیں۔ شاہی رہائش گاہ 'کلیرنس ہاؤس 'نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکلے کی منگنی کی تصدیق کی۔
کلیرنس ہاؤس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤںٹ کے مطابق ہیری اور میگھن کی منگنی رواں ماہ کے آغاز میں لندن میں ہوئی۔ دونوں کی شادی 2018 کے موسم بہار میں ہو گی اور شادی کے بعد یہ جوڑا کنسنگٹن پیلس کے نوٹنگھم کاٹیج میں رہے گا۔ شہزداہ ہیری کے بڑے بھائی پرنس ولیم کی شادی کیٹ مڈلٹن سے ہوئی اور ان کے دو بچے ہیں۔
پرنس ہیری آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ پرنس ہیری اور 36 سالہ اداکارہ میگھن مارکل ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں اور ان کی منگنی کی خبریں کافی عرصے سے گرم تھیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں