اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل کوسب جماعتوں نے مل کر پاس کیاتھا، سیاسی جماعتوں کاحق تھاکہ وہ زاہدحامد کی پشت پرکھڑی ہوتیں .دھرنے سے سیاسی جماعتوں نے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھا کہ دھرنے نے ہمارے لئے بہت سے سوالوں کوجنم دیا ہے.لوگوں کو مشتعل کرکے گھروں پر حملے کئے گئےجن کے گھروں پرحملہ کیا گیا وہ بھی مسلمان ہیں،وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نارووال میں میرے گھر پر بھی حملہ کیا گیا اور اس مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی کے مقامی صدرکررہے تھے۔احسن اقبال کا کہناتھا کہ صورتحال خراب ہونے میں چند ناکام سیاستدانوں کابھی ہاتھ ہے،انہوں نے اس چنگاری پرپٹرول چھڑکا،وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے بحرانوں سے حکومت نہیں ،ریاست کمزورہوتی ہے،مجھے توہین عدالت کانوٹس دیاگیاکہ آپریشن سے کیوں روکا، سیاسی قیادت کی اونرشپ کے بغیر آپریشن براہ راست کیاگیا.