لیمو ں کے استعمال سے 5 منٹ میں سر کا دردغائب

03:01 PM, 27 Nov, 2017

کراچی: سر درد نہ صرف خواتین اور مردوں میں عام ہے بلکہ سر درد نوجوانوں میں بھی عام ہے۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ لاکھوں افراد اس سر درد کے مسئلے سے دوچار ہوتے ہیں اور مختلف ادویات کا استعمال کرتے ہیں تاکہ سردرد سے نجات پا سکیں ۔


ماہرین کے مطابق ادویات کے بغیر چند گھریلو نسخوں کا استعمال کر کے آپ سر درد کو خیر باد کہہ سکتے ہیں ۔سر کے درد کو دور بھگانے میں سب سے موثر لیمو ں ہے۔ جی ہاں لیمو ں کے چھلکے استعمال کر کے اپنے سردرد کو دور بھگا سکتے ہیں ۔


سر درد سے نجات کے لئے 2 سے3 لیوں کے چھلکے لیں اور اس کا پیسٹ بنا لیں اور 5 منٹ اس پیسٹ سے ماتھے کا مساج کریں اور دیکھتے دیکھتے 5 منٹ کے اندر آپ کا سر کا درد غائب ہو جائے گا۔

مزیدخبریں