وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف قمرجاوید باجوہ سعودی عرب روانہ

12:29 PM, 27 Nov, 2017

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آ رمی چیف اہم ترین دورے پر روانہ

اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورآرمی چیف قمرجاوید باجوہ سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ،جہاں وہ سعودی حکومت کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے لئے روانہ ہوگئے ہیں ۔

جہاں وہ اعلی حکام سے ملاقات کریں گے، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شاہد خان عباسی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب سعودی قیادت میں شدید بحران ہے جب اس مہینے کے شروع سے حکومت نے ریاست میں کرپشن کے خلاف مہم شروع کی ہے اور 11کے قریب شہزادے گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

مزیدخبریں