ایشین کبڈی چیمپئن شپ فائنل میں بھارت کی پاکستان کو شکست

11:32 AM, 27 Nov, 2017

تہران : ایران میں ہونے والی چیمپئن شپ کے فیصلہ کن معرکے میں بھارت نے پاکستان کو شکست سے دوچار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشین کبڈی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔ فائنل میں پاکستان نے 22 پوائٹس حاصل کیے جبکہ بھارت نے 36 پوانٹس حاصل کیے  اور 14 پوائنٹس کے ساتھ ایشین کبڈی چیمپئن شپ جیت گیا۔ 

روایتی حریف ٹیموں پاکستان اور بھارت کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا لیکن دفاعی چیمپئن بھارت کا پلڑا بھاری رہا جس نے 22 کے مقابلے میں 36 پوائنٹس کے ساتھ میچ اور ٹائٹل جیت لیا۔اس سے پہلے گروپ میچز میں پاکستان نے عراق ، جاپان اور افغانستان کو جبکہ سیمی فائنل میں میزبان ایران کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

مزیدخبریں