ممبئی:معروف بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے سب کے سامنے دیپکا سے محبت کا اظہار کر دیا ۔ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے دیپکا سے محبت کا اظہار کیا تھا۔ رنویر نے اپنے پیغام یہ بھی کہا کہ دیپکا میری زندگی کی اہم ترین لڑ کی ہے اوردیپکا نے میری زندگی کو روشنیوں سے بھر دیا ہے۔
رنویر نے اپنے بیان میں مزید یہ بھی کہا تھا کہ میں اور دیپکا ایک دوسرے کے ساتھ بہت پرسکون محسوس کرتے ہیں، ہم ایک دوسرے کو بہت اچھے سے سمجھتے ہیں۔اور مجھے اور دیپکا کو ایک ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔
یاد رہے کہ دیپکا نے اپنے گزشتہ ہفتے سلمان خان کے شو "بگ باس11"میں شمولیت اختیار کی تھی جس میں سلمان خان نے دیپکا سے پوچھا کہ لیلی بھنسالی اور رنویر سنگھ میں سے کس کے ساتھ شادی کریں گی اور کس کے ساتھ ڈیٹ پر جائیں گی۔جس کے جواب میں دیپکا نے کہا کہ وہ سجنے لیلی بھنسالی کے ساتھ شادی کرنا پسند کریں گی اور رنویر کے ساتھ ڈیٹ پر جانا پسندکریں گی