عامر خان ذہنی تناؤ کا شکار،سگریٹ نوشی شروع کر دی

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘کی نمائش سے قبل ذہنی شکار ہیں

10:10 PM, 27 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘کی نمائش سے قبل ذہنی شکار ہیں جس سے نجات کے لیے انہوں نے سگریٹ نوشی شروع کردی ہے۔عامر خان  اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی فلمیں کروڑوں کا بزنس کرتی ہیں  لیکن  مسٹر پرفیکشنسٹ نئی آنے والی فلم ’’دنگل ‘‘ کی نمائش سے قبل ذہنی تناؤ کا شکار ہیں جس  سے نجات کے لیے انہوں نے سگریٹ نوشی شروع کردی ہے۔

دوسری جانب عامر خان کو مسلسل سگریٹ نوشی کے باعث خرابی صحت کی بھی شکایت کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود وہ سگریٹ نوشی چھوڑنے  کو تیار نہیں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامرخان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ میں پہلوان کا کردار  میں نظر آئیں گے جب کہ فلم 23 دسمبرکو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں