پاﺅں میں درد ہو تو فوری نجات پانے کیلئے یہ آسان ترین طریقے آزما کر دیکھیں

: ہمارے جسم کے تمام اعضاءایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور اگر ایک جگہ درد ہوتو اس سے منسلک عضلات بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں۔مثال کے طور پر اگر پاﺅںمیں درد ہوتویہ ٹانگ میں بھی محسوس ہوتا ہے

08:31 PM, 27 Nov, 2016

لندن: ہمارے جسم کے تمام اعضاءایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور اگر ایک جگہ درد ہوتو اس سے منسلک عضلات بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں۔مثال کے طور پر اگر پاﺅںمیں درد ہوتویہ ٹانگ میں بھی محسوس ہوتا ہے۔پاﺅں میں ہونے والے درد کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے جوڑوں کا دردوغیرہ۔چینی روایات کے مطابق پاﺅں کی صحت سے ہمیں تمام جسم کے صحت کا احوال معلوم ہوجاتا ہے۔آئیے آپ کو پاﺅں کے درد سے نجات کے چند آسان طریقے بتاتے ہیں۔

ٹینس بال : آپ چاہیں تو ایک ٹینس بال لے کر اسے ہلکے دباﺅ کے ساتھ پاﺅں پر پھیریں اور یہ عمل باری باری دونوں پاﺅں کے لئے دہرائیں۔

پنجے اٹھانا:اپنی انگلیوں کواس طرح اٹھانے کی کوشش کریں کہ آپ کا انگوٹھا زمین پر رہے اور اس عمل کو دو سے تین بار کریں۔اگر آپ کو مشکل محسوس ہوتو باقی انگلیوں کو زمین پر رکھا جاسکتا ہے۔

ایپسام نمک: تھوڑا سا ایپسام نمک پانی میں ڈالیں اور اس میں اپنے پاﺅں بھگوکر بیٹھ جائیں،اس طریقے سے آپ کے پاﺅں سے زہریلے مادے نکل جائیں گے اور آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔

گھاس پر چلیں:جب بھی موقع ملے گھاس پر ننگے پاﺅں چلیں کہ اس طریقے سے آپ کو نہ صرف سکون ملے گا بلکہ آپ کے پاﺅں کا درد بھی ٹھیک ہوگا۔

مزیدخبریں