کیلیفورنیا میں امریکی انتہاپسندوں کا مسلمانوں کو امریکا چھوڑنے کا انتباہ

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کوامریکاچھوڑنے کاانتباہ اور مساجد کودھمکی آمیز خطوط میں اجتماعی نسل کشی کی دھمکی دی گئی ہے

08:06 PM, 27 Nov, 2016

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کوامریکاچھوڑنے کاانتباہ اور مساجد کودھمکی آمیز خطوط میں اجتماعی نسل کشی کی دھمکی دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم تین مساجد کو دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں جس میں مسلمانوں کو جلد امریکہ چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

کیلیفورنیا میں مساجد کو موصول ہونے والے خط میں لکھا ہے کہ علاقے میں نیا پولیس والا آگیا ہے جس کا نام ڈونلڈ ٹرمپ ہے وہ امریکا کو صاف کردے گا اور اسے دوبارہ شاندار بنائے گا اور وہ اس کی شروعات تم مسلمانوں سے کرے گا۔انتہاپسندوں کی جانب سے خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ تم مسلمانوں کے ساتھ وہ کرے گا جو ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا۔کیلفورنیا پولیس ڈپارٹمنٹ نے مساجد کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس معاملے کو نفرت پر مبنی عمل قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مساجد کو موصول ہونے والے خطوط میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف جبکہ مسلمانوں کو نسل کشی کی دھمکی دی گئی ہے

مزیدخبریں