پی ٹی آئی نے شریف خاندان کی مبینہ کرپشن، متضاد بیانات پر مبنی دستاویزی فلم بنالی

پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی پروپیگنڈہ اورسپریم کورٹ میں پانامہ کیس کا بھرپور دفاع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم اور ان کے خاندان کی مبینہ کرپشن اور متضاد بیانات پر مبنی دستاویزی فلم تیار کرلی

07:59 PM, 27 Nov, 2016

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی پروپیگنڈہ اورسپریم کورٹ میں پانامہ کیس کا بھرپور دفاع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم اور ان کے خاندان کی مبینہ کرپشن اور متضاد بیانات پر مبنی دستاویزی فلم تیار کرلی۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا. جس میں پانامہ کیس اور تحریک انصاف کیخلاف حکومتی پروپیگنڈے کا توڑ کرنے سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات فیصل جاوید نے اجلاس کو بتا یا کہ وزیر اعظم اور ان کے خاندان کی کرپشن اور مسلسل متضاد بیانانت پر مبنی ایک دستاویزی فلم تیار کر لی گئی ہے۔ فلم کو ''شریف دربار کی فخریہ پیشکش۔۔۔ شریفوں کی زبان۔۔۔ جھوٹ کی داستان''کا عنوان دیا گیا ہے۔ اجلاس کے شرکا کو فلم دکھائی بھی گئی۔ اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عثمان ڈار، نعیم الحق، فیصل جاوید خان، شہریار آفریدی اور فیض الحسن چوہان سمیت ڈاکٹر شہزاد وسیم اور علی زیدی نے شرکت کی۔یاد رہے کہ پاناما لیکس کے حوالے سے کیس کی سماعت 30نومبر کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔
#/S 

مزیدخبریں