سعدیہ خان اور میکائیل ذوالفقار بہت جلد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

س میں 1971 کی جنگ کو نمایاں کیا جائے گا۔

07:37 PM, 27 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سعدیہ خان اور میکائیل ذوالفقار بہت جلد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے جس میں 1971 کی جنگ کو نمایاں کیا جائے گا۔سعدیہ خان کا کہنا تھا کہ 'اس فلم کو سائن کرنے کی سب سے بڑی وجہ اس کا اسکرپٹ تھا، ہر کوئی پاکستان اور ہندوستان کے بارے میں بات کرتا ہے، لیکن یہ شاید پہلی فلم ہوگی جہاں مشرقی اور مغربی پاکستان کے درمیان کی تقسیم کو پیش کیا جائے گا'۔1971 میں مغربی اور مشرقی پاکستان کو علیحدہ کرنے کے موضوع پر بنائی جانے والی اس فلم کی ہدایات صحافی سے فلم ساز بننے والے کامران شاہد دیں گے۔

سعدیہ کا مزید کہنا تھا کہ 'اس فلم کے ذریعے شائقین کو 70 کے دور میں لوگوں کی مشکلات کے بارے میں معلوم ہوگا، میں اس فلم سے متاثر ہوئی کیوں کہ یہ کافی مختلف ہے'۔سعدیہ خان بولی وڈ فلم 'ڈننو، وائے ٹو لائف ان اے مومنٹ'، پاکستان فلم 'عبداللہ'، اور ڈرامے 'خدا اور محبت' میں بھی کام کرچکی ہیں۔میکائیل ذوالفقار کے ساتھ اس فلم میں کام کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 'میں میکائیل کے ساتھ اس سے قبل بھی کام کرچکی ہوں، اور انہوں نے ہر بار میری مدد کی'۔

میکائیل ذوالفقار اور سعدیہ خان کے علاوہ اس فلم میں ریشم، شمون عباسی اور عالے خان اہم کردار ادا کریں گے۔سعدیہ خان کا فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ 'میرا کردار کافی منفرد ہوگا، ایک عام لڑکی جو زندگی میں آنے والی مشکلات کا شکار رہے گی جس کے بعد وہ ایک مضبوط عورت بن کر سامنے آئے گی، جس کا دل سونے کا ہوگا'۔اس فلم کی زیادہ تر شوٹنگ لاہور میں ہوگی، جسے اگلے سال مارچ میں ریلیز کیا جائے گا۔

مزیدخبریں