بلاول بھٹو اسی سال اپوزیشن لیڈر کی جگہ سنبھالیں گے،خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ بلاول بھٹو اسی سال سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر پارلیمانی سیاست کا آغاز کریں گے

07:32 PM, 27 Nov, 2016

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ بلاول بھٹو اسی سال سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر پارلیمانی سیاست کا آغاز کریں گے۔قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ بلاول بھٹو اپنی والدہ کی نشست پرمنتخب ہونے کے بعدقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکاکرداراداکریں گے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہناتھاکہ جب بلاول بھٹوبطور اپوزیشن لیڈر اسمبلی میں کردار اداکریں گے تو وہ ان کے دست و بازو ہوں گے۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے دعوی کیا کہ بلاول بھٹو2018 میں وزیراعظم بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ فخر ہے بی بی کا بیٹا اپنی والدہ کی جگہ لینے آرہاہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ جیالے اب گھروں میں نہیں بیٹھیں گے بلکہ میدان میں نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کارکن ثابت کریں گے کہ بھٹو ازم ہی ملک کی تمام سیاسی،معاشرتی اور معاشی بیماریوں کا واحد حل ہے.

مزیدخبریں