کراچی : اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی مسلسل نمائش سے سینما گھروں کو استحکام ملے گا۔ مہرین جبار کی فلم دوبارہ پھر سے میں تمام فنکاروں نے عمدہ کام کیا ہے۔ امریکہ اور کراچی میں فلم کو دلکش اندازمیں عکسبند کیا گیا جبکہ کیمرہ ورک متاثر کن اور اعلیٰ معیار کا ہے۔
غیر ملکی کیساتھ پاکستانی فنکاروں کا کام کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کیا۔ ان کا کہنا تھا شاہ رخ کی فلم رئیس کے حوالے سے ہر پاکستانی سوال کرتا ہے اس موضوع پر فی الحال کوئی بات نہیں کرنا چاہتی موجودہ حالات میں ہم سب ملکی استحکام کے بارے میں سوچیں۔ کئی پاکستانی فلموں کی آفرز ہیں اور کچھ میں کام بھی کررہی ہوں انکے بارے میں تفصیلات نہیں بتا سکتی ،ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے سے انکار نہیں کیا فلموں کی مصروفیات کی بناپر اچھے سکرپٹ و کردار کا انتخاب کرنا میرا حق ہے جس کیلئے انتظار کرنے میں کوئی برائی بھی نہیں ہمیں اپنے فنکاروں کی کاوشوں کو سراہنا چاہئے۔