چیئرمین پیمرا کے آمرانہ فیصلے کیخلاف اہل قلم سراپا احتجاج

04:41 PM, 27 Nov, 2016

فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا عظیم نے چیئرمین پیمرا کے نادر شاہی حکم کیخلاف تمام بڑے شہروں میں دھرنوں کا اعلان کر دیا،ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیمرا نے فیصلہ واپس نہ لیا تو پیمرا کے دفاتر کا گھیراﺅ کیا جائے گا۔
لاہور پریس کلب کے صدر شہبازمیاں نے نیو نیوز کی بندش کے فیصلے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیمرا ابصار عالم صحافی ہیں،ان آزادی صحافت پر حملہ کسی طور زیب نہیں دیتا ۔
کراچی پریس کلب کے سیکرٹری اے ایچ خانزادہ نے کہا کہ نیو نیوز کی بندش کے فیصلے کے بعد حکومت کی عقل پر ماتم کیا جانا چاہئے،وزیراعظم نوازشریف آستین میں چھپے سانپوں کو پہچانیں۔
اسلام آباد میں سینئر صحافی عبدالودود قریشی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیمرا ایک ادارے کے سربراہ ہیں ،اگر کسی کی توہین ہوئی ہے تو عدالت سے رجوع کریں،کسی کی خوشنودی کیلئے کام کرنا درست نہیں۔
فیصل آباد پریس کلب کے صدر اور سیکرٹری نے چیئرمین پیمرا کے فیصلے کو جمہوری دور میں آمرانہ سوچ کا عکاس قرار دیا،ان کا کہنا ہے کہ ایسے فیصلوں سے آزادی صحافت کو خطرات لاحق ہوں گے ۔
کوئٹہ ،پشاور،حیدرآباد،گوجرانوالہ ،اور ملتان میں بھی صحافیوں نے چیئرمین پیمرا کے فیصلے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ پیمرا اپنا غیرآئینی اور غیراخلاقی فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔

مزیدخبریں