آرمی چیف جنرل قمر جاوید مشیر وزیر اعظم عرفان صدیقی کے شاگرد رہے

02:17 PM, 27 Nov, 2016

اسلام آباد: نامزد آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ وزیر اعظم کے مشیر اور معروف صحافی عرفان صدیقی کے شاگرد رہے ہیں۔

نیوز ایجنسی آئی  این پی کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے میٹرک سے انٹرمیڈیٹ تک 1976ءمیں تعلیم راولپنڈی کے سرسید کالج میں حاصل کی جس کے بعد ان کی کاکول میں سلیکشن ہوگئی تھی، وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی قمر جاوید باجوہ کے اردو کے ٹیچر تھے۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد بھی عرفان صدیقی کے شاگرد رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ضیاءالحق کے بیٹے انوار الحق بھی عرفان صدیقی کے شاگرد ہیں۔

مزیدخبریں