پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ سلور ویٹ ٹائٹل جیت لیا

02:01 PM, 27 Nov, 2016

سیول: پاکستانی باکسر محمد وسیم ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور ویٹ ٹائٹل جیت لیا ۔ اس طرح وہ مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے والے پہلے جنوبی ایشیائی باکسر بن گئے ہیں۔

 جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں فلپائنی باکسر گیمل مگرامو کو شکست دے محمد وسیم نے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔

خیال رہے کہ محمد وسیم نے جولائی میں فلپائن کے باکسر جیدر اولیوا کو شکست دینے کے بعد ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ سنہ 2014 میں کامن ویلتھ گیمز میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو  کرتے  محمد وسیم کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس مقابلے کے لیے دو ماہ خاص ٹریننگ کی جس کے بعد وہ جسمانی اور ذہنی طور پر تیار ہوئے۔

 دس سال سے باکسنگ کے میدان میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں لیکن وہ اپنی حالیہ کامیابیوں کو سہرا کورین پروموٹر اینڈی کم کو دیتے ہیں جنھوں نے ہر موقع پر ان کو تعاون اور رہنمائی فراہم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ باکسنگ ایک مشکل کھیل ہے جس کے لیے جسمانی صحت اور ٹریننگ کا خرچ تعاون کے بغیر پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔

مزیدخبریں