سعودی سفارت خانے نے خؤاجہ سراوں پر عمرے کی پابندی کی تردید کر دی، خؤاجہ سراوں کا خیر مقدم

12:54 PM, 27 Nov, 2016

اسلام آباد : سعودی عرب نے خواجہ سراوں  کے بارے میں چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے ۔ سعودی سفارت خانے کے اعلی حکام کے مطابق انہوں نے خواجہ سراوں کے عمرہ کرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی بلکہ ان کے لیے جو قوانین انہی پر عمل کیا جارہا ہے ۔ سعودی ن عرب ے نہ کبھی پابندی کا سوچا ہے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کچھ کرنے کا کوئی ارادہ ہے ۔

واضع رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی اخبارات سمیت متعدد بین لاقوامی اخبارات ، اور سوشل میڈیا پر خؤاجہ سراوں کے عمرہ کرنے پر سعودی حکومت کی طرف سے پابندی کی بات کی گئی تھی ۔لیکن اب سعودی حکومت کی طرف سے تردید کے بعد اس خبر کی کوئی اہمیت نہیں رہ گئی ۔پٌاکستان کے خواجہ سراوں کی تنظیم نے سعودی عرب کے اس فیصؒلے کو خؤش آئیند قرار دیاہے ۔

مزیدخبریں