اسلام آباد: چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے نیونیوز کے خلاف انتقامی کارروائی کرکے چینل کا لائسنس سات روز کیلئے معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ابصار عالم نے ذاتی عناد ، حکومت کے غلط اقدامات اور کشمیر کا مسئلہ اجاگر پر نیوز نیوز کو سزا دی۔
نیو نیوز نے جہاں پاکستانیو کی آواز بلند کی وہاں کشمیر پر ہونے والے ظلم و ستم پر بھی چپ نہ رہا۔ کشمیر میں بچوں کی آنکھوں کو چھلنی کرنے سے لیکر حریت رہنماوں کو زہر دینے تک نیو نے عالمی ضمیر جنھجوڑنے کی بھرپور کوشش کی جس پر روایتی دشمن بھی نیو کے خلاف چیخ اٹھا۔
بھارتی میڈیا کے نیو پر غصے کے بعد چیئرمین پیمرا کے اس وار نے کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں کیا نیو کو بند کرکے مودی سرکار کو خوش کیا جارہا ہے ؟ احمد قریشی کا پروگرام ایٹ کیو اور اوریا مقبول جان کا پروگرام حرف راز مسلسل کشمیریوں کی آواز بنا رہا۔ نیو نیوز کشمیر میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا چینل ہے۔
چیئرمین پیمرا کی جانب سے نیو نیوز کا لائسنس تو 7روز کیلئے معطل کرنے کا حکم جاری کردیا گیا لیکن سپریم کورٹ نے جن 2 ٹی وی چینلز کو نوٹس بھیجا۔ان کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی گئی۔ چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے نیو نیوز کی معطلی کا حکم دے کر ذاتی غصہ نکالا ہے۔
نیو نیوزانتظامیہ کا کہنا ہے کہ جس پروگرام کو بنیاد بنا کر کارروائی کی گئی ۔ اس میں عدلیہ کیخلاف کوئی بات شامل نہ تھی۔ ابصار عالم ذاتی عناد پر کشمیریوں کی آواز بلند کرنے پر نیو نیوزکیخلاف اقدام کر رہے ہیں۔
نیونیوز نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ چیئر مین پیمراذاتی عناد اور حکومتی خوشنودی کی بجائے صرف میرٹ پر فیصلے کریں۔ دوسری جانب نیونیوز نے چیئرمین پیمرا کے فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔