اسلام آباد:حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن آرڈیننس جاری کردیاگیا ہے۔
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق آرڈیننس کے تحت الیکشن ٹریبونل کے قیام سے متعلق قانون میں ترمیم کی گئی۔
حاضر سروس کے ساتھ ریٹائرڈ جج میں انتخابی عزرداریوں سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا حصہ ہوں گے۔ نیب آرڈیننس کے تحت زیر حراست ملزم کا ریمانڈ 14دن سے بڑھاکر40 دن کردیا گیا۔
اسی طرح نیب افسر کی جانب سے بدنیتی پر مشتمل نیب ریفرنس بنانے پر سزا 5سال سے کم کر کے 2 سال کر دی گئی ہے۔