اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا۔
28 مئی کا دن پاکستان اور ن لیگ کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کل یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ 28مئی ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کا دن ہے۔
چھبیس برس قبل اسی مبارک تاریخ پر نواز شریف کی وزارتِ عظمیٰ کے دوران پاکستان ، اللہ کے فضل سے، باقاعدہ ایک ایٹمی ملک بن گیا تھا ۔
واضح رہے کہ میاں نوازشریف نے یوم تکبیر کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔میا ں نوازشریف پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد تنظیمی اور آئینی معاملات پر کھل کر خطاب کریں گے۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف ملک گیر دوروں کے حوالے سے بھی اعلان کریں گے