اسلام آباد : سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
سردار تنویر الیاس کو ایف آئی اے کے کیس میں ضمانت ملنے پر رہا کیا گیا ہے۔ قبل ازیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرنے کے کیس میں ضمانت منظور کی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس کو رہا کرنے کا حکم دیا۔