وفاق اور صوبے ملکر کام کریں گے، ایسا راستہ نکالا ہے عوام کو ریلیف ملے گا اور نقصانات میں بھی کمی آئے گی: علی امین گنڈا پور

05:44 PM, 27 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کاکہنا ہے وفاق اور صوبے ملکر کام کریں گے، ملکر ہم نے معاملات طے کئے ہیں، ہم نے ایسا راستہ نکالا ہے عوام کو ریلیف ملے گا اور نقصانات میں بھی کمی آئے گی، ہم نے باہمی مشاورت سے معاملات طے کئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  وزیر توانائی اویس لغاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی  نے کہا کہ وفاق اور صوبے ملکر کام کریں گے، ملکر ہم نے معاملات طے کئے ہیں، ہم نے ایسا راستہ نکالا ہے عوام کو ریلیف ملے گا اور نقصانات میں بھی کمی آئے گی، ہم نے باہمی مشاورت سے معاملات طے کئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کے مسائل کے حل کیلئے بات کر رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اداروں سے ہماری جنگ نہیں ہے، گورنر کے پی سے کوئی اختلاف نہیں، صوبے کے مسائل اور حقوق کیلئے بات چیت کرنا پڑے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اویس لغاری سے وزیر توانائی کی حیثیت سے بات ہوئی ہے، بات چیت کا ہماری پارٹی معاملات سے کوئی تعلق نہیں، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا اداروں کو مضبوط ہونا چاہئے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری کسی ادارے سے جنگ ہے نہ سسٹم سے جنگ ہے، سیاسی تحریک اور انتظامیہ کے معاملات کو مکس نہ کیا جائے، لوڈشیڈنگ میں خیبرپختونخوا کو ریلیف ملنا چاہئے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے جو لائحہ عمل بنایا ہے اس میں صوبے کے عوام کا تعاون چاہئے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہمارا صوبہ پورے ملک کو بجلی پیدا کرکے دے رہا ہے، لائن لاسز کنٹرول کرنے، وجوہات پر ملکر کام کریں گے، الیکشن سے متعلق ہمارے کیسزعدالتوں میں چل رہے ہیں، گورنرخیبرپختونخوا سے میرا کوئی اختلاف نہیں، لوڈشیڈنگ عوام کا بڑا مسئلہ ہے۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ محسن نقوی کا شکر گزار ہوں انھوں نے اہم کردار ادا کیا، جو ماڈل کے پی میں بنایا ہے دوسرے صوبوں میں بھی لاگو کریں گے، ہم نے مشکلات کا حل نکالا ہے، پی ٹی آئی، ن لیگ، اتحادی جماعتوں نے معیشت کو بہتری کی طرف لے جانے کیلئے بڑا قدم اٹھایا۔

مزیدخبریں