وزیر اعظم پیکیج، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے   بجٹ میں 85 ارب روپے مانگ لیے

 وزیر اعظم پیکیج، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے   بجٹ میں 85 ارب روپے مانگ لیے

اسلام آباد :وزیر اعظم پیکیج، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے   بجٹ میں 85 ارب روپے مانگ لیے۔ذرائع کے مطابق ان 85 ارب میں آئندہ سال کے رمضان پیکج کے لیے 12 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ 73 ارب روپے آئندہ مالی سال کے 11 ماہ کے لیے مانگے گئے ہیں۔

آئندہ مالی سال وزیر اعظم پیکج کے لیےاوسط ماہانہ تقریباً 6 ارب 64 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ریلیف پیکج کے لیے فنڈز سے متعلق تجاویز کو وزارت خزانہ حتمی شکل دے گی۔

نئے مالی سال میں وزیر اعظم پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے سبسڈی کی تجویز ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر موجودہ وزیر اعظم ریلیف پیکج 30 جون 2024ء کو ختم ہو جائے گا۔

مصنف کے بارے میں