لاہور:ن لیگ کے نئےصدر کے انتخاب کے لیے، 5 رکنی الیکشن کمیشن کی سربراہی رانا ثنااللہ کریں گے۔پارٹی کا الیکشن کمیشن آج کاغذات نامزدگی جاری کرے گا۔ کل 4 بجے پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل نئےصدرکا انتخاب کرے گی اور امکان ہے کہ نوازشریف ن لیگ کے بلامقابلہ صدرمنتخب ہوں گے۔
کمیٹی کے دیگراراکین میں اقبال ظفر،عشرت اشرف، جمال شاہ کاکڑ اورکھیل داس کوہستانی شامل ہیں۔ کاغذات نامزدگی پارٹی سیکرٹریٹ سےحاصل کرسکیں گے۔
علاوہ ازیں کل کی جنرل کونسل کے اجلاس کا ایجنڈہ جاری کردیا گیا ہے ۔ اجلاس میں صدر کےعہدے کا انتخاب کیا جائےگا، کشمیر، فلسطین سمیت مختلف معاملات پرقرادادیں منظور کی جائیں گی۔