چیئرمین ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے  ٹارگٹ کا بتادیا

03:40 PM, 27 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:چیئرمین ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے  ٹارگٹ کا بتادیا۔  چیئرمین ایف بی آر  امجد زبیر ٹوانہ کاکہنا ہےکہ  آئندہ مالی سال ایف بی آر کا ٹیکس ٹارگٹ ساڑھے 12 ہزار  ارب  روپے سے زائد ہو سکتا ہے۔ 

 آئندہ وفاقی بجٹ تجاویز  پر غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے    چیئرمین ایف بی آر  امجد زبیر ٹوانہ نے کہاکہ آئندہ مالی سال ایف بی آر کا ٹیکس ٹارگٹ ساڑھے 12 ہزار  ارب  روپے سے زائد ہو سکتا ہے۔ ٹیکس ہدف اور ٹیکس کلیکشن کیلئے مختلف تجاویز  زیر غور  ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف مکمل کیا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال ایف بی آر کا ٹیکس ٹارگٹ ساڑھے 12 ہزار ارب روپے سے زائد ہو سکتا ہے جب کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ٹریک اینڈ ٹریس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کیلئے  بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھاکہ نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے فنانس بل میں اقدامات کیےجائیں گے، تاجردوست سکیم کی رجسٹریشن آئندہ مالی سال مزید بڑھائی جائے گی۔ 

مزیدخبریں