کے پی میں اربوں روپے کی بجلی چوری روکیں 24گھنٹے بجلی دینے کو تیار ہیں، اویس لغاری

 کے پی میں اربوں روپے کی بجلی چوری روکیں 24گھنٹے بجلی دینے کو تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد: وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی محسن نقوی ،اویس لغاری سےملاقات  ہوئی۔وزیر اعلی ٰخیبرپختونخوا کے کے پی  کے میں 18،18گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے شکوہ پر اویس لغاری نے جواب دیا کہ کے پی کے میں اربوں روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے، بجلی چوری روکیں 24گھنٹے بجلی دینے کو تیار ہیں۔

اسلام آباد وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وزارت داخلہ پہنچ گئے،  وزیر اعلی کے پی کی وزیر داخلہ محسن نقوی اور  وفاقی توانائی اویس لغاری سے ملاقات جاری ہے۔  چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ،چئیرمین واپڈا بھی ملاقات میں موجود ہیں۔


وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ اور سیکورٹی صورتحال پر بات کی، وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا کے پی  کے میں بجلی کی اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا شکوہ کیا۔ جس پر اویس لغاری نے جواب دیا کہ کے پی کے میں اربوں روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے، بجلی چوری روکیں 24گھنٹے بجلی دینے کو تیار ہیں۔

مصنف کے بارے میں