مارگلہ ہلز نیشنل پارک پر آگ بھڑک اٹھی

04:13 PM, 27 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مارگلہ ہلز نیشنل پارک پر آگ بھڑک اٹھی،آگ نے نیشنل پارک کے بڑے رقبے کو لپیٹ میں لے لیا۔ 

آگ سیدپور ویلج رینج میں  مارگلہ کے پہاڑ ایم ایف 16 کے علاقے میں لگی،سی ڈی اے انوائرنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔


سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ مارگلہ کی سیدپور ویلج رینج میں لگی  آگ کو بجھانے کا عمل جاری  ہے،سی ڈی اے ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ چکی ہے۔سی ڈی اے کے 75 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کے لیے کوشش کررہے ہیں، آگ پر جلد قا بو پانے کے لیے مزید ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر فار پروٹیکشن اور ڈی جی انوائرمنٹ خود بھی موقع پر موجود ہیں۔تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔سی ڈی اے 
آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

 اس حوالے سےوزیر اعظم کی کو آرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید نے کہا کہ پہلے ہیلی نے پانی ڈالنے کا عمل مکمل کر لیا، پہلے ہیلی نے راول ڈیم سے پانی بھر کے متاثرہ مقام پر ڈالا۔

دوسرا ہیلی خان پور ڈیم سے پانی بھر کے روانہ ہو گیا۔لمحہ بہ لمحہ صورت حال کو مانیٹر کر رہی ہوں۔ پاک فوج اور این ڈی ایم اے کی مشکور ہوں۔


خیال رہے کہ مارگلہ ہلز پر آگ 11 بجے سے لگی ہوئی ہے جو اب بڑھتی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں