اسلام آباد: سیکٹر ایف6 میں جعلی پولیس اہلکاروں نے غیر ملکی خاتون سیاح کو لوٹ لیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں پولینڈ کے شہری کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ۔
اسلام آباد سیکٹر ایف 6 سپر مارکیٹ میں غیر ملکی خاتون سے لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق 2 ملزمان پولیس اہلکار بن کر پولینڈ کی شہری سے 500 پاؤنڈ اور کچھ یورو لے کر فرار ہوگئے۔
واقع کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں پولینڈ کے شہری کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ایف 6 سے ہوٹل کی جانب جاتے ہوئے کار میں سوار دو افراد نے روک کر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان چیکنگ کے بہانے خاتون کے پرس سے رقم نکال کر فرار ہوگئے۔ملزمان نے بیگ سرچنگ کے دوران 700یورو، 700ڈالر اور 100پاکستانی روپے نکال لیے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان چیکنگ کے بہانے خاتون کے پرس سے رقم نکال کر گاڑی تیز رفتاری سے دوڑادی، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔