قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو ہو گا

01:12 PM, 27 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو شام پانچ بجے ہوگا، بجٹ اجلاس طلب کرنے کی سمری بھجوادی گئی ۔ 

 ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئندہ مالی سال 2024.25 کا وفاقی بجٹ آٹھ جون کو  قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق بجٹ پر بحث کا آغاز دس جون سے ہوگا ۔بجٹ کی منظوری عید الاضحیٰ کے بعد جون کے آخری ہفتے میں لی جائے گی۔ 

مزیدخبریں