ڈریپ کی ایک بار پھر فارماسیوٹیکل کمپنیوں اور درآمد کنندگان کو وارننگ، ادویات پر بار کوڈ لگانے کی ہدایت

ڈریپ کی ایک بار پھر فارماسیوٹیکل کمپنیوں اور درآمد کنندگان کو وارننگ، ادویات پر بار کوڈ لگانے کی ہدایت

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک بار پھر فارماسیوٹیکل کمپنیوں اور درآمد کنندگان کو وارننگ دیتے ہوئے دو ہفتوں میں مقامی اور درآمد ہونے والی ادویات پر بار کوڈ لگانے کی ہدایت کر دی ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے ایک بار پھر فارماسیوٹیکل کمپنیوں اور درآمد کنندگان کو وارننگ دے دی، دو ہفتوں میں مقامی اور درآمد ہونے والی ادویات پر بار کوڈ لگانے کا حکم دے دیا۔

ڈریپ کے مطابق ادویات کے ڈبوں پر بار کوڈ پرنٹ کرنے کا مقصد جعل سازی کو روکنا ہے، مقررہ وقت میں عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی ہو گی۔

فارماسوٹیکل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اتنے مختصر وقت میں ادویات پر بار کوڈ پرنٹ کرنا ممکن نہیں،ملک بھر میں بار کوڈ پرنٹ اور اسے ریڈ کرنے کا میکنزم نہیں ہے۔باکسز پر بار کوڈ پرنٹ کرنے سے دوا کی لاگت بھی بڑھ جائے گا۔

مصنف کے بارے میں